ہیڈلائنز


واشنگٹن میں پاکستان و امریکہ مذاکرات۔ پاکستان کی قیادت مشیرخارجہ سرتاج عزیز کریں گے

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن۔ امیریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےساتھ اسٹریٹجک مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات پیر سے واشنگٹن میں ہوں گے۔

پاکستانی وفدکی قیادت مشیرخارجہ سرتاج عزیزکریں گے جبکہ امریکی وفدکی قیادت وزیرخارجہ جان کیری کریں گے۔محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کےساتھ مذاکرات میں باہمی تجارت کے امورپربھی بات ہوگی اس کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی اوراستحکام کے امور کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اس حوالے سے پاک بھارت تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کودہشت گردی کے خطرے کاسامناہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے خطے میں امن قائم ہوگا۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ