ہیڈلائنز


نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا بھارت کیساتھ نرم رویہ رکھنا تشویشناک ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی طرف سے بھارت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیے جانے پر پاکستان کو تشویش ہے جب کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف ہے۔  اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی طرف سے بھارت کے ساتھ نرم رویہ اختیار کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دفاعی قوت میں اضافے سے خطے میں اسٹریٹیجک توازن بگڑے گا جب کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اس لیے ہتھیاروں کی کسی بھی دوڑ کے خلاف ہے۔ پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم ائر بیس پر حملے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جلد بھارت کا دورہ کرے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہونے کی واضح طور پرتردید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق مذاکرات کے لیے باہمی اتفاق رائے سے تاریخیں طے کرنے کے لیے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک کو کسی دہشت گردی سے نہیں جوڑا جا سکتا کیوں کہ یہ تحریک حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہے جسے وسیع پیمانے پر لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔
نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں اوران قربانیوں کا اعتراف امریکا سمیت تمام دنیا کرتی ہے جب کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے حتمی مرحلے کا آغازدہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کا واضح عکاس ہے۔ افغان امن عمل کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ طالبان سمیت تمام افغان دھڑوں کو افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کی دعوت دی گئی ہے تاہم گزشتہ روز اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن بات چیت کے لیے پیشگی شرائط قابل قبول نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا پرمشتمل 4 ملکی گروپ نے افغانستان کے مختلف گروپوں کومذاکراتی میز پرلانے کے لیے اطمینان بخش انداز میں کام کیا ہے۔ واضح رہے افغان امن عمل کے 4 اجلاس ہوچکے ہیں جن میں پاکستان ، افغانستان ، چین اور امریکا کے نمائندوں نے طالبان کو مذاکرات پر لانے کے لیے براہ راست بات چیت کی دعوت دی ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ