ہیڈلائنز


رواں برس ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد.........اس سال ایک لاکھ 43 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے کوٹےمیں اضافے کی تجویز منظور کرلی گئی تو حجاج کی تعداد میں اضافےکاامکان ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے جدہ میں پاکستانی تاجر غلام حسن بید اللہ کی جانب سے دیے گئے عشا ئیہ سے خطاب کیا ۔ان کاکہناتھاکہ اس مرتبہ حجاج کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائیگی اور حج پالیسی پر پوری طرح عمل درآمد کروایا جائے گا۔اس موقع پر کمیونٹی کی اہم شخصیت کامران بٹ ، محبوب سعید، عامل عثمانی اور فاروق محمد بھی موجود تھے۔ 
حجا ج کی رہائش کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جن میں ڈی جی حج ساجد یوسفانی ،ڈائریکٹر حج مکہ امتیاز شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیف انور ، سفیر پاکستان منظور الحق اور خادم بٹ شامل کیے گئے ہیں۔ 
سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں امن و اما ن کی صورتحال بہتر بنانا تمام مذہبی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے، لہٰذا ہماری وزارت تمام مسلکوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مرکزی کونسل کے قیام پر غور کر رہی ہے ۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ