ہیڈلائنز


ملکی جوہری صلاحیت جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے اہم ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ اجلاس میں دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا 22واں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے شرکا کو آئندہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والی نیوکلیئر سیکیورٹی کانفرنس کے امور پر بریفنگ دی گئی جب کہ پاکستان کی نیوکلیئر مٹیریل کی مکمل حفاظت کے کنونشن کے ترمیمی مسودے کی تفصیلات بھی پیش کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ جوہری صلاحیت جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے اہم ہے، پاکستان خطے میں اسٹریٹجک تحمل کی فضا کا حامی ہے لیکن پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی دوڑ پر اظہار تشیوش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فورمز میں غیر امتیازی پالیسی پر عمل ہونا چاہیے، اسلحہ کی دوڑ سے امن وسلامتی پر سنگین مضمرات ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کم سے کم جوہری صلاحیت کی پالیسی پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جوہری تحفظ کے ترمیمی کنوشن کی توثیق کی منظوری دے دی۔
واضح رہے گزشتہ روز انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں اسلحہ خریدنے والے 10 بڑے ممالک میں بھارت سرفہرست ہے۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ