ہیڈلائنز


آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہیں، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے ہم فوج کے ساتھ ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بحث ختم ہوجانی چاہیے۔ اسلام آباد میں قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی کے لیے مخصوص نہیں ہونا چاہے، احتساب بلا تفریق اور سب کے لیے ہونا چاہیے جب کہ کسی کو مقدس گائے نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے ہم فوج کے ساتھ ہیں، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بحث ختم ہوجانی چاہیے، جنرل راحیل نے ملک اور فوج کے لیے اچھا نام کمایا ان کے فیصلے کو سب نے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت کی دو تین شقوں پر (ن) لیگ کو اعتراض تھا لیکن اسے ہم نے نافذ کیا اب حکومت اپنی مرضی کرے گی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ رینجرز اختیارات پر تجاوز کی نشاندہی کی گئی تو ہنگامہ برپا ہوگیا تاہم امید ہے مشترکہ مفادات کونسل میں معاملات حل ہوجائیں گے۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ