ہیڈلائنز


آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق آصف زرداری نے کوئی بیان نہیں دیا، قمر زمان کائرہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہےکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آصف زرداری نے کوئی بیان نہیں دیا لہٰذا گزشتہ دنوں اس سے متعلق چلنے والا بیان کہاں سےآیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کررہا ہے، ہم اداروں سے نہیں لڑتے لیکن انہیں ان کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا کہتے ہیں جب کہ نیب اور ایف آئی اے صرف کراچی میں کارروائی کررہے ہیں جس کے خلاف سندھ حکومت کئی دن سے چیخ رہی ہے اور اس طرح کی کارروائیوں سے صوبائی حکومت مفلوج ہوگئی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہر دور میں ہمارے خلاف آپریشن ہوا اور اب بھی ہمارے خلاف ہی آپریشن ہورہا ہے، پنجاب میں کارروائی کا اشارہ ہوا تو وہاں کے وزیر قانون اور وزیراعلیٰ سمیت وزیراعظم بھی بول پڑے، ہم احتجاج کرتے ہیں تو سپریم کورٹ ہمارے وزیراعظم کو گھر بھیج دیتی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) ہر قانون سے مبرا ہے، اگر انہیں سپریم کوٹ بلائے تو وہ خود بھی بند ہوجاتی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ توہین عدالت، گھر جانا اور عدالت کے ہاتھوں قتل ہونا بھی ہمارے لیے ہی ہے اور (ن) لیگ مقدس گائے ہے۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری کے بیان سے پارٹی کی لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیان کہاں سے اور کس طرح آیا اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 48%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ