ہیڈلائنز


مسلم لیگ (ن) کا اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری ایوان صدر کو بھجوادی گئی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم نوازشریف نے ایوان صدر بھجوائی جو ان کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپنا ووٹ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا منتقل کردیا کیوں کہ آرٹیکل 172 کے تحت گورنر کا متعلقہ صوبے کا رجسٹر ووٹر ہونا ضروری ہے لیکن اقبال ظفر جھگڑا نے سینیٹر بننے کی وجہ سے اپنا ووٹ اسلام آباد منتقل کرایا تھا۔ واضح رہے کہ سابق گورنر کے پی کے مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ