ہیڈلائنز


نواز شریف کو ڈر ہے کہ اگر وہ اقتدار میں نہ رہے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

کوٹلی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے خلاف نیب میں کرپشن کے 12 کیسز ہیں اس لیے انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ اقتدار میں نہ رہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے اسمبلی میں ایمانداری نہیں کرسکتے، باربارجیتنے والوں نے صرف پیسہ بنایا، جو پیسا عوام کی تعلیم پر لگنا چاہیے وہ ملک سے باہر چلا جاتا ہے، کشمیر سے بیرون ملک جانے والوں کے بچے واپس آنا پسند نہیں کرتے، کشمیریوں کے لئے فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، اللہ نے کشمیریوں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نیب میں کرپشن کے 12 کیسز ہیں، انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ اقتدار میں نہ رہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نئے خیبرپختونخوا کی طرح نیا آزادکشمیر بھی بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی کی عادت ہے، عوام کو دھاندلی روکنے کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن پر نظر رکھنی ہے، اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی روک لی تو تحریک انصاف انتخابات جیت جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں اداروں کو پہلے کرپشن کرکے تباہ کیا جاتاہے پھراس کی نجکاری کردی جاتی ہے، وفاقی حکومت اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ان کی انتظامیہ کو ٹھیک کرے، ہم نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی بلکہ ان کی انتظامیہ کو ٹھیک کیا ہے۔ ہم نے کرپشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے کم کرپشن ہے۔ آئین میں صوبوں کے اختیارات کے لئے 18ویں ترمیم منظور کی گئی لیکن اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے گئے۔ ہم نے مالیاتی اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دے دیئے ہیں، صرف ایک سال میں 44 ارب روپے بلدیاتی نمائندوں کو ملے ہیں۔

Showers

9°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 84%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 3°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ