ہیڈلائنز


این اے 122، تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن ٹریبول کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق علیم خان کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب شفاف انداز سے نہیں ہوئے اور ہزاروں ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کئے گئے۔ علیم خان کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا کہ سردار ایاز صادق اس حلقے سے دھاندلی کے الزام میں پہلے بھی ڈی سیٹ ہو چکے ہیں جب کہ درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 122 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق کامیاب قرار پائے تھے جسے تحریک انصاف نے چیلنج کیا تھا اور پھر الیکشن ٹریبونل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ الیکنش ٹریبونل کے حکم پر الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرایا جس میں سردار ایاز صادق ایک بار پھر کامیاب قرار پائے لیکن تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے ضمنی انتخاب میں شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے چیلنج کردیا، اور پھر الیکشن ٹریبونل نے بھی تحریک انصاف کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کو کامیاب قرار دے دیا۔

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 29%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ