ہیڈلائنز


مہاجرین کی واپسی کیلئے افغانستان بہتر اور پر امن ماحول فراہم کرے، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کے لئے افغان حکومت بہتر اور پر امن ماحول فراہم کرے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے افغان والیسی جرگہ کے اسپیکرعبدالرؤف ابراہیمی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور دہشت گردی سمیت خطے میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، انھوں نے افغانستان کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کی پیشکش کی اور افغان حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو بڑی پیشرفت قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے 4 فریقی گروپ درست سمت میں پیش رفت کر رہا ہے جب کہ پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی کے لئے مخلصانہ کردار ادا کررہا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ جامع اور پائیدار شراکت داری کا خواہاں ہے، کابل حکومت کے ساتھ سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، تجارت اور معاشی ترقی کے لئے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ عبدالرؤف ابراہیمی نے اس موقع پر افغان مہاجرین کی 30 سال تک میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، پاکستان واحد ملک تھا جس نے 1979 میں بیرونی جارحیت کے خلاف افغانستان کی مدد کی۔

Mostly clear

25°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ