ہیڈلائنز


پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ہوگئی اوردوستی بس21 مسافر لے کر واہگہ بارڈر کےراستے بھارت روانہ ہوگئی ہے۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 دن تک معطل رہنے والی بس سروس کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔ مال گاڑی کے بعد آج دوستی بس بھی چل پڑی،جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس بھی روانہ ہو گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہورسے نئی دہلی دوستی بس ، لاہور امرتسر بس، لاہور تانئی دہلی سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ مال گاڑیاں بھی اپنے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے چلتی ہیں ۔گذشتہ دنوں بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاجی ہنگاموں کے باعث بھارتی حکام کی درخواست پر دونوں ملکوں میں روڈ اور ریل رابطے پیر سے عارضی طور پر منقطع کر دئیے گئے، دوستی بس ،مال گاڑی اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہو گئی تاہم لاہور امرتسر بس چلتی رہی۔ بھارتی ریاست میں ہنگامے ٹھنڈے پڑنے پر ریل روڈ رابطوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے، مال گاڑی گذشتہ روز بھارت روانہ ہوئی جبکہ دوستی بس آج 21 مسافر وں کو لے کر بھارت چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس بھی اپنے شیڈول کے مطابق جمعرات کو بھارت روانہ ہو جائے گی۔

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ