ہیڈلائنز


پاک فضائیہ کا (Air Power Centres of Excellence)دنیا کے چند اور اس خطے کا پہلا اس طرح کا ادارہ ہوگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : پی اے ایف بیس مصحف میں پاک فضائیہ کے پہلے (Air Power Centres of Excellence)کے سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ پرنسپل سٹاف افسران کے علاوہ پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پاک فضائیہ کا (Air Power Centres of Excellence)دنیا کے چند اور اس خطے کا پہلا اس طرح کا ادارہ ہوگا ۔ اس ادارے کا مقصد پاک فضائیہ کے آپریشنز کو جنگی فضائی حکمت عملی سے منسلک کرنا ہے۔ یہ ادارہ پاک فضائیہ کو اپنی فضائی جنگی حکمت عملی کو مستقبل کی جنگوں اور انسدادِ دہشت گردی کے پیچیدہ اور حساس چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ اس ادارے کی تکمیل پاک فضائیہ کے تربیتی عہد میں ایک اہم سنگِ میل اور پاک فضائیہ کے افراد کو بہترین تربیت دینے میں اعلٰی کردار ادا کرے گا۔۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس ادارے کی تکمیل سے پاک فضا ئیہ کو دنےا کے دوسری فضائی افواج کے ساتھ تعلقات کو فروغ دےنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ