ہیڈلائنز


ملک کے ہر کونے سے دہشتگردی کو کامیابی سے ختم کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں لندن اسکول آف اکنامکس کےڈائرکٹرکریگ کالہون نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر کریگ کالہون نے حکومتی پالیسیون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال بہترہورہی ہے اور وہ پاکستان میں امیدکی نئی فضا دیکھ رہےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ایس ای میں جناح چیئر کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کےعظیم مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت میں آگےبڑھ رہےہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کےہر کونےسےدہشت گردی کوکامیابی سےختم کررہےہیں۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ