ہیڈلائنز


اسلحہ خریدنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست، پاکستان کا ساتواں نمبر

Written by | روزنامہ بشارت

اسٹاک ہوم: دنیا بھر میں اسلحہ خریدنے والے 10 بڑے ممالک ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھتے ہیں جن میں بھارت سرفہرست ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔  سوئیڈش ادارے انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ہیں جن میں بھارت سرِ فہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2004 سے اب تک اسلحے کی عالمی خریدوفروخت میں 14 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، 2011 سے 2015 کے پانچ سالہ عرصے کے لیے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں بھارت، سعودی عرب، چین، جنوبی کوریا اور ویت نام وغیرہ شامل ہیں جب کہ ویت نام میں عسکری سازوسامان کی خریداری میں 699 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
ادارے سے وابستہ سینیئر تجزیہ کارکے مطابق چین، بھارت، جاپان اور ویت نام نے اپنی فوجی قوت میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے۔ 2006 سے 2010 کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں اسلحے کی درآمد میں 61 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے، اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں بھارت پہلا اور سعودی عرب کا دوسرا نمبر ہے جب کہ حیرت انگیز طور پر مصر، متحدہ عرب امارات اور قطر نے پہلے کے مقابلے میں دو سے تین گنا زائد اسلحہ خریدا ہے۔
پاکستان کے اعدادوشمار:
انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے مطابق پاکستان نے گزشتہ چند سال میں سب سے زیادہ اسلحہ چین سے خریدا ہے جب کہ دوسرا نمبر امریکا کا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے کینیڈا، ترکی اور یوکرائین سے بھی اسلحہ خریدا ہے لیکن پاکستان نے گزشتہ کئی برسوں میں چین سے جو اسلحہ خریدا ہے وہ عسکری درآمدات کا 35 فیصد حصہ ہے۔
اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں امریکا اور روس سرِفہرست ہیں اور بڑی مارکیٹ ان دونوں ممالک کے قبضے میں ہے۔ 2011 سے 2015 کے درمیان امریکا سے ہتھیاروں کی فروخت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ روس کے حصے میں 25 فیصد اضافہ آیا ہے۔ اس کے علاوہ چین اور فرانس بھی اسلحہ بنانے اور فروخت کرنے والے نمایاں ممالک ہیں۔ امریکا نے گزشتہ 5 سال میں 92 ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے علاوہ انہیں عطیہ بھی کیا ہے جن میں لڑاکا طیاروں کا نمایاں حصہ ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ