ہیڈلائنز


عذیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات پر مبنی بیانات کی وڈیو ریکارڈنگ مکمل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے سابق سربراہ اورسنگین جرائم میں مطلوب ملزم عذیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات پرمبنی بیانات کی 20 گھنٹوں سے زائدوقت پرمبنی وڈیوریکارڈنگ مبینہ طورپر مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم عذیربلوچ کے سیاسی رہنماؤں پر لگائے گئے الزامات کی ٹھوس شہادتیں بھی حاصل کرنے کیلیے حکام کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں اورواضح کیا گیا ہے کہ جب تک ناقابل تردید شہادتیں دستیاب نہ ہوں تب تک ملزم کے بیانات کی روشنی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے انکشافات کی بنیادپرتفتیش کاردائرہ کاروسیع کرچکے ہیں اورسندھ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ایک سابق رہنماکے اکاؤنٹس کی پڑتال کی جارہی ہے تاکہ پتہ چلایا جائے کہ عذیر بلوچ کے انھیں ماہانہ بھاری رقم بطوربھتہ دینے کے الزامات میںکتنی صداقت ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ عذیربلوچ کے بیانات کی روشنی میں ملنے والے ثبوت کچھ مقدمات میں غیرمعمولی اہمیت کے حامل ہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 29°C Sunny
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ