ہیڈلائنز


بھارتی نیوز چینل نے ایم کیو ایم کے بیان کا حوالہ دیکر کہا ہے کہ کیا پاکستان اگلے 15 دن میں تباہ ہوجائیگا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی اپیل کہ وہ آئندہ 15 روز اپنی آمدورفت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں اور اپنی ضروری ادویات اور روزمرہ استعما ل کی اشیا کا ذخیرہ کرلیں کے بیان کو لیکر بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی نیوز چینل نے ایم کیو ایم کے بیان کا حوالہ دیکر کہا ہے کہ کیا پاکستان اگلے 15 دن میں تباہ ہوجائیگا۔ بھارتی ٹی وی نے اپنی ڈاکومینٹری نے پاکستان کی تباہی کا مکمل نقشہ کھینچا۔یاد رہے کہ بدھ کومطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے ارکان کا مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور وخوض کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم نے اپنی 38 سالہ جدوجہد کے دوران جو پیش گوئیاں کیں وہ ایک ایک کرکے سچ ثابت ہوتی رہی ہیں۔ ایم کیوایم نے کراچی میں طالبائزیشن اور پھر داعش کے خطرے سے ملک بھرکے عوام کو پیشگی آگاہ کردیا تھا لیکن ارباب اقتدار واختیار کی جانب سے ان کا مذاق اڑایا گیا۔اجلاس میں مزید کہاگیا کہ آج پاکستان کے ہر حصے میں طالبانائزیشن ، داعش اور کالعدم جہادی تنظیموں کی موجودگی اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ ان باتوں کو دانستہ نظرانداز کیا گیا جس کا نقصان ملک وقوم کو اٹھانا پڑا۔ا۔ رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیاگیا کہ ملک وقوم کے لئے آئندہ 15 روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ 15 روز اپنی آمدورفت میں انتہائی احتیاط سے کام لیں، 15 روز کے لئے اپنی ضروری ادویات اور روزمرہ استعما ل کی اشیا کا ذخیرہ کرلیں۔بھارتی نیوز چینل نے اپنی ڈاکو مینٹری میں مزیدکیا دکھایا آپ بھی ملاحظہ کریں۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 37%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ