ہیڈلائنز


ریحام خان نے موت کے بعد ااپنے جسمانی اعضا (ایس آئی یو ٹی) کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ریحام خان نے موت کے بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضاءعطیہ کرنا چاہئیں، ایس آئی یو ٹی میں دور دراز علاقوں سے مریض آئے ہوئے ہیں جو گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں، اور ان مریضوں میں بچے بھی شامل ہیں جو عطیات کے منتطر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری وجہ سے کسی ایک انسان کی جان بچ سکے تو وہ پورے خاندان کی بحالی اور یہ صدقہ جاریہ بھی ہے، سماجی رہنما عبد الستار ایدھی سے ملاقات کے بعد ریحام کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان ہیں ، ایدھی صاحب واپس کام پر آنا چاہتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ میں نے ایدھی صاحب سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے جو کام کر رہے ہیں، اس میں مجھ سے جتنی سپورٹ ہو سکتی ہے، کروں گی۔

Sunny

9°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NW at 17.70 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ