ہیڈلائنز


خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو بھولے بادشاہ قرار دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس عدالت میں ہے، جہاں نیب کو الزامات ثابت کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان نے نیب کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ ان کو کس نے کہا تھا کہ یہ بیان دیں۔ ان کو ابھی بھی سمجھ نہیں آئی وہ بھولے بادشاہ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خود عدالتی کمیشن کی بھڑک ماری تھی، اب بھاگ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایف آئی اے صوبائی حکومتوں کے معاملات میں مداخلت کرے گی، تو اعتراضات اٹھیں گے۔ نیب سے متعلق چند ماہ پہلے سندھ نے شکایت کی، تو ہنگامہ برپا کیا گیا۔ اب وہی بات پنجاب کہہ رہا ہے۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اب کیوں روتے ہو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس عدالت میں ہے، جہاں نیب کو الزامات ثابت کرنا ہوں گے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہمیں مینڈیٹ کوئی دیتا ہے اور ہٹاتا کوئی اور ہے، آج میرے پاس 1990 والے اختیارات نہیں ہیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ