ہیڈلائنز


ن لیگ جو نیب کے ساتھ کر رہی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں, عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(روزنامہ بشارت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے،جو کرپشن کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ن لیگ جو نیب کے ساتھ کر رہی ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نیب کو دھمکیا ں دے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خامد خان کے استعفی میں صوبائی حکومت سے شکائت کا کہیں بھی زکر نہیں ہے،سا بق ڈی جی احتساب کمیشن کو حکومت سے کوئی شکایت نہیں تھی ، ڈی جی کو پاورز کا ایشو تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں پہلی بار آزاد احتساب کمیشن بنایا،ہم نے احتساب کمشنرز اور احتساب کمیشن کی اسمبلی سے توثیق کرائی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا احتساب ایسا ہوگا کہ کوئی اس سے بڑھ کر نہیں ہوگا،میں خود کمیٹی کی سربراہی کروں گا اور ترامیم کا جائزہ لوں گا، کمیٹی میں وکیل اور سیاست دان ہونگے تاہم آزاد احتساب میں اگر کوئی ترمیم رکاوٹ بنے گی تو ہم اسے دور کریں گے،آزاد احتساب سیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے میںوزیراعلیٰ کسی وزیر یا رکن صوبائی اسمبلی کےخلاف کوئی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومتی وزیر کو پکڑا گیا،اینٹی کرپشن نچلے لیول پرکام کرتی ہے،احتساب کمیشن سیاستدانوں سے متعلق کام کرتاہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں انکا پیسا چوری ہو رہا ہے ہر غریب آدمی بھی ڈیزل پر ٹیکس دیتا ہے۔کے پی کے میں احتساب سیل حکومت کے نیچے نہیں، احتساب کے راستے مین آنے والی ہرترمیم کو ختم کرین گے، مسائل کی وجہ سے احتساب مین ترامیم لائے ، عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے الزامات لگائے کہ  خامد کسی کو پکڑنے لگے تھے ایسی کوئی بات نہیں۔  چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کوحق نہیں کہ اگرانکے خلاف کیسزہیں تووہ دھمکیاں دیناشروع کردیں ، نیب کے ساتھ سخت رویہ رکھا گیا تو مخالفت کریں گے ، نیب اورایف بی آرکوٹھیک کرلیں توہمیں قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  نیب کو مسسلم لیگ (ن)والے کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں حالانکہ چیرمین نیب کونوازشریف اورپیپلز پارٹی نے مل کرمقررکیا تھا ۔ نیب کا ادارہ آزاد اور غیر جانبدار ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی آزاد احتساب کے ساتھ کمٹمنٹ رہے گی، نیب کے پر کاٹے گئے تو مخالفت کریں گے ۔

 

 
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ