ہیڈلائنز


لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: لال مسجد کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پرویزالمیمن قادر نے لال مسجد کیس میں پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو محفوظ کیا تھا۔ پرویز مشرف نے 2007 میں لال مسجد میں آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ سمیت درجنوں طالب جاں بحق ہو گئے تھے۔ لال مسجد انتظامیہ نے پرویز مشرف کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن عدالت کے طلب کرنے کے باوجود سابق صدر ایک بار بھی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ