ہیڈلائنز


پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی ملے گی،آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ، اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو تشکیل شدہ سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹر کادورہ کیا ۔ جنرل راحیل شریف کو سکیورٹی ڈویژن کے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس ڈی کو پاکستان چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے اقتصادی راہداری کے تحت لگنے والے منصوبوں کیلئے پرامن ماحول یقینی بنایا جائے گا آرمی چیف نے اقتصادی راہداری کو مکمل سکیورٹی دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور اس کے عوام کو ترقی و خوشحالی ملے گی ترقی کے اس دیرینہ خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے حفاظتی اقدامات کے لئے تمام متعلقہ فریقین سے قریبی رابطہ رکھا جائے اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف سازشوں کا مکمل ادراک رکھتے ہیں

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ