ہیڈلائنز


انوشہ رحمان اور ماروی میمن میں رقابت ہے یا حسد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے انکشاف کیاکہ ہالینڈ کی ملکہ گزشتہ دنوں پاکستان کے تین روزہ دورہ پر تھیں ، اس دوران ان کی خاطر داری کیلئے انوشہ رحمان کو مقرر کیاگیا لیکن ایلبم پیش ہوتے ہوئے ماروی میمن نے انوشہ رحمان کیساتھ ملکہ کی تصاویر نکال کر باہر پھینک دیں اور اپنی تصاویر سمیت باقی تصاویر ملکہ کے حوالے کردیں اور اب یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں بھی لایاجاچکاہے ۔
اے آروائے نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے بتایاکہ ملکہ ہالینڈ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیربرائے آئی ٹی انوشہ رحمان کو وزیرمہمان داری مقررکیا اور ساتھ ہی ماروی میمن کی ڈیوٹی لگائی اور ایک طریقہ کار ہے کہ کسی بھی ملک کے مہمان کے رخصت ہونے سے قبل اُنہیں تصاویر کا البم پیش کیاجاتاہے ، ملکہ ہالینڈ کیلئے بھی حسب معمول پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایک خاتون تصاویر لے کرپہنچیں تو ماروی میمن بھی وہاں موجود تھیں لیکن ابھی تک ملکہ ہالینڈ کا قافلہ نہیں پہنچا تھا، ماروی صاحبہ نے البم لے کر انوشہ کیساتھ ملکہ کی تصاویر نکال کر ایک طرف رکھ دیں اور ملکہ کے پہنچتے ہی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی خاتون نے البم پکڑادیا، ملکہ بھی خوشی خوشی البم لے کر چلی گئیں لیکن انوشہ رحمان کو معلوم نہیں تھاکہ ان کی تصاویر البم سے نکال دی گئی ہیں ۔
سمیع ابراہم کے مطابق اسی تقریب میں پی آئی اے کا ایک بندہ بھی موجود تھا جس نے اپنی مستعدی دکھانے کیلئے بتایاکہ انوشہ صاحبہ آپ کی تصاویر وہ یہاں بھول گئی ہیں اور استفسار پر لاکر پیش کردی گئیں ۔ اب معلوم نہیں کہ ماروی میمن کی انوشہ رحمان کیساتھ یہ کسی رقابت کا نتیجہ ہے یا حسد نے تصاویر نکلوادیں لیکن اب یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے لایاجاچکاہے اور وہ انوشہ رحمان کی بہت عزت کرتے ہیں ، اپنی فیملی کی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں جبکہ انوشہ رحمان صاحبہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی ’انکل‘ کہہ کر پکارتی ہیں ۔

 

 
Sunny

29°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 31%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ