ہیڈلائنز


خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے، امریکی جنرل

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے الوداعی ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے افغانستان کومستحکم بنانےمیں جنرل جان کیمبل کی کاوشوں پرشکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے الوداعی ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سے متعلق مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی. ترجمان کے مطابق جنرل جان کیمبل نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر بھی پھول چڑھائے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان کومستحکم بنانے میں جنرل جان کیمبل کی کاوشوں پرشکریہ ادا کیا جب کہ جنرل جان کیمبل نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے راولپنڈی چکلالہ میں ٹین کور ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے چکلالہ میں آرمی چیف کا استقبال کیا اورٹین کور کی آپریشنل کارکردگی اور سیکیورٹی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔ آرمی چیف نے ٹین کور کی آپریشنل کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا جب کہ لائن آف کنٹرول  پر خدمات انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ