ہیڈلائنز


ضرب عضب کے بعد پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں میں کمی، پنجاب میں معمولی اضافہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد 2015ء میں 2014ء کے مقابلے میں پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد40فیصد کم ہوگئی،2014ء میں 7611افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2015ء میں 4653 افراد ہلاک ہوئے۔
سالانہ سکیورٹی رپورٹ کے مطابق فاٹا سمیت ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم ہوئی جبکہ صرف پنجاب میں معمولی اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں گزشتہ 3سال کے دوران ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا، وفاقی دارالحکومت اور افغانستان میں ہلاک ہونے والے پاکستانی جنگجوؤںکا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں2013ء میں949، 2014 میں 752اور2015ء میں 719افراد ہلاک ہوئے۔
فاٹا میں2013ء میں1460اور2014 میں 3371 اور 2015ء میں 1917افراد ہلاک ہوئے۔ اسلام آباد میں2013ء میں20، 2014ء میں 48 اور2015ء میں 10افراد ہلاک ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں2013ء میں 1027، 2014ء میں 940 اور2015ء میں 441افراد ہلاک ہوئے۔ پنجاب میں2013ء میں122، 2014ء میں 305 اور 2015ء میں 328 افراد ہلاک ہوئے۔
سندھ میں2013ء میں2084، 2014ء میں 2186اور2015ء میں 1221افراد ہلاک ہوئے۔ گلگت بلتستان میں2013ء میں20، 2014ء میں 3 اور 2015ء میں 3افراد ہلاک ہوئے۔ آزاد کشمیر میں2013ء میں3، 2014ء میں 6 اور2015ء میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں 2015ء میں افغانستان میں14پاکستانی جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ2013-14ء میں کوئی پاکستانی افغانستان میں ہلاک نہیں ہوا تھا۔

Mostly sunny

15°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 51%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ