ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کی ترکی میں فوجی بسوں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ترکی میں فوجی بسوں پر دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دکھ کی  گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انقرہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب فوجیوں کو لے جانے والی بسوں پر دہشت گرد حملے میں 28 اہلکار ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ