ہیڈلائنز


اسلام آباد میں پہلی مرتبہ مئیراورڈپٹی مئیر کے انتخاب کیلئے پولنگ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لئے خفیہ رائے شماری جاری ہے جس میں 77 منتخب ممبران حصہ لیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی مئیر کا چناؤ آج ہورہا ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کےلئے 50 چیئرمین اور 27 مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا اور 77 منتخب نمائندے اپنا ووٹ خفیہ طور پر من پسند میئر اور ڈپٹی میئر کو اپنا ووٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر اور تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز مد مقابل ہیں۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ