ہیڈلائنز


عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا ’میں ہو ں ریحام خان،کتاب تیار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:   عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا، عمران خان کے ساتھ علیحدگی کے ذکر پر ریحام کئی مرتبہ جذباتی ہوگئیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ریحام کی عمران سے محبت سچے عشق اورمحبت میں تبدیل ہوچکی تھی۔عمران اور ریحام کے مشترکہ دوست سمجھتے ہیں کہ واپسی کے راستے ابھی بھی کھلے ہیں جبکہ اس پریم کہانی پر ایک کتاب بھی تیار کی جاچکی ہے جو نظرثانی کے مراحل میں سے گزررہی ہے اور آئندہ دوہفتوں میں تقریب رونمائی متوقع ہے۔
’میں ہو ں ریحام خان،ریحام خان کے لندن وپاکستان کے شب وروزکی کہانی‘ممتاز صحافی اور اینکر مبین رشید کی زبانی نامی کتاب کے متن کے مطابق ریحام کو منہ بند رکھنے اور ہمیشہ کے لیے برطانیہ ہی میں قیام رکھنے کے لیے ایک ملین پاو¿نڈ تک رقم آفر کی گئی لیکن انہوں نے طلاق کے وقت عمران یا اس کے کسی بھی پارٹی رہنما یا لندن کے دوست سے کوئی رقم وصول نہیں کی۔ عمران کے لندن میں مقیم قریبی دوست نے کہا کہ باجی آپ نے سنڈے ٹاٹمز کو جوانٹرویو دیا، اگر میری بہن دیتی تو میں اسے گولی مار دیتا۔اسی دوست کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کی جان کو پاکستان میں خطرہ ہے آپ کو یہاں BBCیا کسی مقامی اخبار میں باآسانی 5,000پاو¿نڈز کی نوکری مل سکتی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے 28اکتوبر کوآخری اور الوداعی ملاقات میں عمران خان سے کہا’اگرمجھ سے اتنا ہی تنگ تھے تو کیا ہی اچھا ہوتا جو مجھے گولی مروا دیتے،اس طرح تمہاری مجھ سے جان بھی چھوٹ جاتی اورتمہیں لوگوں کی ہمدردیاں بھی ملتی اور سب سے بڑھ کر ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،اب ہم دونوں باقی زندگی اذیت میں گزاریں گے‘۔ کتاب کے مصنف کے مطابق عمران خان جیسے شخص کا بیوی سے علیحدگی کا طریقہ انتہائی افسوسناک تھا۔ ذاتی معاملے کو پارٹی رہنما کے ٹویٹ کے ذریعے انکشاف کرنا اور اعلان کرنے کے بعد طلاق نامہ بھجوانا اس کہانی کا افسوسناک ترین پہلوہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کتاب کے مصنف مبین رشید نیوٹی وی پر ریحام خان کے پروگرام ’تبدیلی‘ کے ایگزیکٹوپروڈیوسربھی ہیں ۔ 
ریحام خان سے براہ راست جبکہ عمران خان کے قریبی دوستوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد اس کہانی پرمبنی کتاب تیار کی گئی ہے جس کی اشاعت کا آغاز50ہزار کتابوں سے کیا جا رہاہے۔ اس وقت پاکستان کے 15سے زائدنامور اینکرز، سینئر کالم نگار،ایڈیٹرز اورممتازصحافی اس کتاب پر نظر ثانی کر رہے ہیں تاکہ حقائق کی مکمل جان پڑتال کی جاسکے۔ کتاب کابہت جلد انگریزی، عربی، ہندی، فرنچ اور پشتو سمیت پانچ زبانوں میں ترجمہ شائع کیاجائے گا۔  مصنف مبین رشید ممتازصحافی اور ٹی وی اینکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں انگلینڈمیں پہلی تین روزہ انٹرنیشنل میڈیاکانفرنس کروائی جس میں پاکستان بھر سے20سے زائدسینئرصحافیوں اور اینکرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریحام خان انہی کی دعوت پر جیسے ہی لندن پہنچیں توان کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی۔اسی میڈیاکانفرنس کے مانچسٹر کے اختتامی سیشن میں وہ پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں۔طلاق کے بعدکسی بھی پاکستانی ٹی وی چینل کے لئے پہلا تفصیلی انٹر ویوبھی مبین رشیدنے لندن میں کیا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم کئے جبکہ3دسمبر2015ءکومبین رشیدکے ہمراہ ہی وہ پاکستان آئیں۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ