ہیڈلائنز


آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی اورن لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم میں 2 جیالے جاں بحق

Written by | روزنامہ بشارت

آزاد کشمیر: نکیال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل ورکرز کنوشن جاری تھا ، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اسی دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ کنونشن کی سیکیورٹی پر موجود پولیس نے سیاسی کارکنوں کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا اسی دوروان متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جاگیا تو طبی عملے نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دوسرا شخص دوران علاج دم توڑ گیا تاہم اسپتال میں کئی زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ