ہیڈلائنز


پُرامن پاکستان کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کیلئے مجبور کیا گیا، سیکرٹری خارجہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک ہے لیکن ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لئے مجبورکیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزمیں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اورذمہ دارملک ہے، پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اصولوں پرکاربند ہے، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کا حامی ہے لیکن ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لئے مجبورکیا گیا، جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے عالمی برادری سے مکمل تعاون کو تیار ہیں اور ہمارا نیوکلیئرپروگرام مکمل محفوظ ہے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے وژن پرعمل پیرا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے، ہم دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تمام فلاحی شعبوں میں کام کرنے کو تیارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام طاقت کے توازن کے لئے ہے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 70%
Wind: W at 6.44 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 17°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 9°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 11°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ