ہیڈلائنز


سیاچن کے مسئلے پر پاک بھارت مذاکرات جلد ہونگے، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط

Written by | روزنامہ بشارت

نئی دلی: بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ سیاچن کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان جلد از جلد مذاکرات ہونے چاہئیں اور مجھے قوی امید ہے کہ اس مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان جلد بات ہوگی۔ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاچن میں پاکستان اور بھارت کے فوجی تعینات ہیں اور آئے دن سردی کی شدت اور برفانی تودے گرنے سے وہاں ہلاکتوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ حالیہ سانحے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہے ۔ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سیاچن مسئلے پر مزید قیمتی جانوں کے نقصان کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں بھی سیاچن مسئلے کو زیر بحث لایا تھا، اب دونوں ممالک کے درمیان بھی جلد از جلد مذاکرات ہونے چاہئیں اور مجھے قوی امید ہے کہ سیاچن کے مسئلے پر دونوں ممالک کے درمیان جلد بات ہوگی۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 20°C Partly cloudy
Friday 11°C / 18°C Rain
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 11°C / 15°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ