ہیڈلائنز


ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کا مریم نواز شریف کے ہمراہ فرسٹ ویمن بینک کا دورہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی ایڈووکیٹ خزانہ برائے ترقی اورہالینڈکی ملکہ میکسیما نے مسلم لیگ (ن)کی رہنمامریم نوازکے ہمراہ اسلام آبادمیں فرسٹ ویمن بینک کا دورہ کیا۔ اس موقع پرفرسٹ ویمن بینک کی صدرطاہرہ رضانے بینک کی کاروباری خواتین سمیت لوگوںکیلیے مالیاتی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مریم نواز اور ملکہ میکسیمانے وزیر اعظم یوتھ لون کے تحت مستفیدہونیوالی خواتین سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پرملکہ میکسیمااورمریم نوازنے وزیراعظم یوتھ لون کے تحت قرض حاصل کر کے کامیاب کاروبار کرنیوالی خواتین کے اسٹالزکابھی دورہ کیا۔
ملکہ نے بوتیک سے لے کر ڈیری فارمنگ تک کا کاروبار کرنیوالی پاکستانی خواتین کاحوصلہ اورہمت دیکھ کر خوشی کااظہارکیا۔ ملکہ میکسیمانے راولپنڈی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے دفترکادورہ کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت وچیئرپرسن بی آئی ایس پی، ماروی میمن،وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، سفارتکار، قومی وبین الاقوامی اداروں کے نمائندگان،میڈیااوربی آئی ایس پی کی مستحق خواتین موجودتھیں۔ ملکہ میکسیمانے بی آئی ایس پی کے حالیہ اقدام ای کامرس کاافتتاح کیا۔ بعدازاں انہیںخواتین کی بااختیاری اورمستحق خاندانوں کی فلاح وبہودکیلئے بی آئی ایس پی کے دیگراقدمات پرمختصردستاویزی فلم دکھائی گئی۔ اس دوران ملکہ نے ماروی میمن کے ہمراہ بی آئی ایس پی کے مستحقین سے بات چیت کی۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ