ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کردی۔ جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے لئے ریفرنڈم کی درخواست کی سماعت کی۔ یہ درخواست عدالت عظمٰی نے گزشتہ سماعت کے دوران عدم پیروی کے باعث خارج کردی تھی تاہم مدعی کی درخواست پر اس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں بیرسٹر ظفر اللہ خان نے موقف اختیار کیا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے سے ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے۔ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بروقت ہوجاتی تو سیلابوں سے اتنی تباہی نہ ہوتی، اس لئے عدالت عظمیٰ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس اہم منصوبے پر ریفرنڈم کرانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے مدعی کا موقف سننے کے بعد درخواست کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ