ہیڈلائنز


سائیں سرکار کے شکار سابق کمشنرکراچی کو وفاق نے اسپیشل وفاقی سیکریٹری داخلہ بنا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے عمل میں آئی ہیں جس کے تحت کراچی کے سابق کمشنر شعیب احمد صدیقی کو اسپیشل وفاقی سیکریٹری داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹریزکی سطح پراعلیٰ سرکاری حکام کے تبادلے اورتقرریاں عمل میں آئی ہیں جس کے تحت گزشتہ کئی برسوں سے وفاقی سیکریٹری داخلہ کےعہدے پرکام کرنے والے شاہد خان کوسیکریٹری ایوان صدرتعینات کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ سیکریٹری ماحولیاتی تبدیلی عارف احمد خان کو سیکریٹری برائے داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔ سائیں سرکارکے عتاب کا شکارہونے والے سابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کوگریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے اوراب وہ نئے اسپیشل وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب احمد صدیقی کوکراچی آپریشن میں بہترکارکردگی پروفاقی سیکرٹری داخلہ لگایا گیا ہے جب کہ سائیں سرکارنے انہیں کمشنرکراچی کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیا تھا لیکن وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں ترقی دے دی۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 17°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 18°C Partly cloudy
Friday 12°C / 19°C Cloudy
Saturday 10°C / 15°C Showers
Sunday 9°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 12°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ