ہیڈلائنز


قطر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

دوحا: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ دوحا میں وزیراعظم نواز شریف سے قطرسرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ محمد الثانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات دی جارہی ہیں اس لئے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرامن اور سازگار ماحول ہے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

Sunny

9°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 54%
Wind: NW at 17.70 km/h
Sunday 8°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 19°C Partly cloudy
Tuesday 11°C / 19°C Partly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ