ہیڈلائنز


پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک پکڑا, دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 10سال لگ سکتے ہیں،ڈی جی آئی بی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(روزنامہ بشارت) پاکستان کی انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان میں داعش کا نیٹ ورک پکڑاگیاہے تاہم جگہ کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا،اُنہوں نے واضح کیاکہ دہشتگردی کے واقعات کے مکمل خاتمے کیلئے 10سال لگ سکتے ہیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق آفتاب سلطان ننے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و نارکوٹکس کوایک بریفنگ کے دوران بتایاکہ سینکڑوں جنگجوشام میں داعش میں شامل ہوئے ہیں اور خبردار کیاہے کہ یہ پاکستان کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ لشکر جھنگوی ، سپاہ صحابہ اور طالبان سمیت دیگر عسکریت پسند گروپ ’داعش‘ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں ،داعش سائبر سپیس کا بھی استحصال کررہی ہے ۔ 
اُنہوں نے کہاکہ ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے بڑے واقعات کے پیچھے زیادہ طالبان کا ہاتھ تھااور کئی افراد پکڑے جاچکے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں اسلام آباد کے قریب ترنول میں دہشتگردوں کا ایک ڈپو تباہ کیاگیا، تعلیمی اداروں پر حملوں سے متعلق دو انٹیلی جنس اطلاعات تھیں ۔ 
اُن کاکہناتھاکہ ملٹری آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں قابل ذکرکمی ہوئی ہے ، دہشتگردفرار ہورہے ہیں تاہم آئندہ دس سالوں تک دہشتگردی کے واقعات کا مکمل خاتمہ ممکنہ نہیں ۔

Cloudy

18°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 64%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ