19 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 19 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 19 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان ایک ہفتے بعد کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میڈیا ہاؤسز اور اسکولوں کے نمائندوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہےجب کہ اجلاس میں اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں قائم 300 سے زائد اسکولوں کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کی منتقلی سے متعلق پلان کی تشکیل دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ ہزاروں طلبہ کی قیمتی جانوں کا معاملہ ہے اس لیے سی ڈی اے حکام کو بھی اجلاس میں طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنیز کو چاہیے کہ وہ اپنے ملازمین اور صارفین کو بہترین سہولیات مہیا کرے، سیکیورٹی کمپنیوں کو صرف پیسہ بٹورنے اور ملازمین کا استحصال نہیں کرنے دیں گے اور غیر معیاری سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

16°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Clear

21°C

لاہور

Clear
Humidity: 50%
Wind: NNW at 22.53 km/h
Clear

23°C

کراچی

Clear
Humidity: 95%
Wind: WSW at 17.70 km/h
Clear

14°C

کوئٹہ

Clear
Humidity: 10%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Clear

18°C

پشاور

Clear
Humidity: 54%
Wind: W at 11.27 km/h