ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزایافتہ دہشتگردوں کی پھانسی پرعمل درآمد روک دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث قرار دیئے گئے 3 دہشت گردوں کی سزائے موت پرعمل درآمد روک دیا ہے۔ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں علی رحمان،سخی محمداور مسماة نیک معروف کی فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں سزاؤں کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے مگر آج تک کوئی جواب ہی نہیں ملا۔
سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتیں چاہے فیصلوں میں جج کا نام نہ لکھیں مگر وجوہات ضرور لکھیں۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور پاک فوج کی جیک برانچ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پردائراپیلوں پرہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں۔ کیس کی مزید سماعت 16 فروری کو ہوگی۔ واضح رہے کہ علی رحمان، سخی محمد اورمسماة نیک معروف کو فوجی عدالت نے اے پی ایس پشاورحملے میں معاونت پرسزائے موت سنائی تھی جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف تینوں ملزمان کی سزائے موت کی توثیق کرچکے ہیں۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 66%
Wind: N at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ