ہیڈلائنز


اسلام آباد ائیرپورٹ پر چین جانے والا اسمگلر گرفتار، 2 کلو گرام ہیروئن برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بینظیرایئرپورٹ پردوہا کے راستے چین جانے والا اسمگلر گرفتارکرلیا گیا جب کہ اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں براستہ دوحا چین جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔  حراست میں لئے گئے مسافر کی شناخت عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ عطا محمد کا تعلق صوابی سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کے ذریعے 32 کلو گرام سے  ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جاچکا ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ