ہیڈلائنز


اسلام آباد ایئرپورٹ پر29 کلو ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، 4 مسافر گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے چند گھنٹوں کے دوران بیرون ملک 29 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والی نجی ایئرلائن کی مختلف پروازوں سے 4 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ 14 کلو ہیروئن سعودی عرب، 10 کلو ہیروئن ترکی جب کہ 5  کلو گرام ہیروئن دوحا اسمگل کی جارہی تھی۔ اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 25 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ چاروں ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ