ہیڈلائنز


پی آئی اے نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اور پھر پاکستان کی باری ہے، سراج الحق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اور پھر پاکستان کی باری ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی آئی اے پاکستانی عوام کی محبت کا مرکز ہے اسے ٹھیکیداروں کے حوالے کرنا اچھاعمل نہیں، حکومت نے پارلیمنٹ کواعتماد میں لئے بغیرنجکاری کا فیصلہ کیا،ملک کے لئے بہتر ہے کہ حکومت جمہوری رویہ اپنائے، پارلیمانی کمیٹی بناکراس مسئلے کوافہام وتفہیم سے حل کیا جائے۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں پہلے ادارے کو ناکام کیا جاتا ہے اورپھرنجکاری کی جاتی ہے، پی آئی اے نجکاری کے پیچھے عوامل کو سب جانتے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے بعد واپڈا، اسٹیل مل اورپھرپاکستان کی باری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے اداروں میں کرپشن کینسرکی طرح موجود ہے، کرپشن اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتا، عوام کرپشن کے خلاف ہماری جنگ میں ساتھ دے، قوم کی لوٹی دولت کی ایک ایک پائی کا حساب لیاجائے گا، آئندہ ماہ کرپشن کے خلاف قومی سطح پراحتجاج کریں گے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ