ہیڈلائنز


پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے حکومت نے ان پر گولیاں چلائیں,عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(روزنامہ بشارت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ، پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے ملازمین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی بجائے حکومت نے ان پر گولیاں چلائیں ،کراچی میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا۔
بنی گالہ سے کراچی کیلئے روانگی سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آمی چیف اور وزیر اعظم کا ایک گاڑی میں بیٹھنا بری بات نہیں ہے ، نواز شریف کو آرمی چیف کے ساتھ بیٹھ کر سہارا ملتا ہے تو ٹھیک ہے۔ن لیگ کی حکومت نے ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس لگایا ہے گیس کے اوپر بھی ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ٹیکس ہمیشہ پیسے والے لوگوں سے اکٹھا کرکے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے، پاکستان میں پیسے والے لوگوں کو ایمنسٹی سکیمیں دی جارہی ہیں جبکہ غریبوں پر ٹیکسوں کا بوجھ لادا جارہا ہے۔ٹیکس کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ساڑھے تین سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی میں ساڑھے 6 سو ارب روپے کی پراپرٹی خریدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہے کہ حکومت سے پوچھے کہ معاشی نظام کس کو فائدہ دے رہا ہے۔ نجکاری سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، نجکاری سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ ملک و قوم کو کیا فائدہ ہوگا، نجکاری سے صرف مینجمنٹ بدلے گی، جو کا م پرائیویٹ سیکٹر آکر کرے گا وہی حکومت کردے ،میاں نواز شریف کی جدہ کی سٹیل مل نفع میں چل رہی ہے جبکہ پاکستان سٹیل مل بند ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں ہسپتالوں کو پرائیویٹائز نہیں کررہے بلکہ مینجمنٹ تبدیل کررہے ہیں تاکہ بہتر طور پر کام چل سکے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ