ہیڈلائنز


اقوام متحدہ دنیا کو بتائے کہ کشمیر پر اپنی قرارداوں پر عمل کرانے میں کیوں ناکام رہا، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

مظفر آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منظور عالمی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار پر سوال اٹھاتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کا کشمیر سے ہمہ جہتی کا رشتہ ہے اور کوئی بھی پاکستانی کبھی بھی کشمیر کو بھلا نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو عوام کے سامنے جوابدہ ہونا چاہیئے کہ وہ مسئلہ کمشیر کے حوالے سے منظور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے میں کیوں ناکام ہے، اقوام عالم کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کا تعلق اقوام متحدہ کی ساکھ اور اس کے وقار سے ہے، اگر اقوام متحدہ کی کچھ قراردادوں پر عمل درآمد سیاہی سوکھنے سے قبل ہی ہو جاتا ہے اور کچھ پر صدیاں گزر جانے کے بعد بھی عمل نہیں ہوتا تو عالمی فورم کو سوچنا ہو گا کہ اس کی حیثیت اور وقار کیا ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اس حق کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا وعدہ اقوام عالم نے کیا تھا، کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو پکار رہی ہے، ممالک کے درمیان اختلافات کا ہونا کوئی انہونی بات نہیں بلکہ انہونی تو یہ ہے کہ سات دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی مسئلہ کشمیر حل طلب ہے۔
پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود خطے میں امن کے لئے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی سمیت ہر معاملے پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، بھارت قیادت کو دہشت گردی سمیت ہر مسئلے پر تعاون کا یقین دلایا۔ ہمارے تمام مسائل کا حل باہمی مذاکرات اور بات چیت میں ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن یاد رہے کہ کشمیر بھی اسی خطے کا حصہ ہے، پاکستان اور بھارت کو فیصلہ کرنا ہے کہ امن چاہتے ہیں یا جنگ؟، خطے میں سب کا حق آزادہ تسلیم کرنا ہوگا۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ