ہیڈلائنز


پی آئی اے کی نجکاری روکنے کیلئے کسی سیاسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، خواجہ آصف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کا عمل روکنے کے لیے کسی بھی سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی آئی اے کو ہر ماہ اربوں روپے مالیت کا پیکیج فراہم کیا جارہا ہے، حکومت شراکت داری کے ذریعے پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے اس کے بعض حصص فروخت کررہی ہے جو قوم کے بھی وسیع تر مفاد میں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پی آئی اے ی نجکاری کا عمل روکنے کے لیے کسی بھی سیاسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور کسی کو بھی اس مسئلے کو سیاسی مفاد ات کے لیے ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین احتجاج کے ذریعے حکومت اور پوری قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے۔

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ