ہیڈلائنز


بھارت روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر حل کرے، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے جب کہ بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر سنجیدگی سے مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکی آزادی کے لئے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا، پیپلزپارٹی تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، عالمی برادری بھی اپنے مفادات کیلئے مسئلہ کشمیر پر خاموش ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت کو روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیئے، کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ