ہیڈلائنز


مولوی احمد لدھیانوی کے مقابلے میں جھنگ سے (ن) لیگی رہنما شیخ اکرم کامیاب قرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 89 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 89 جھگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 89 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ اکرم کامیاب قرار پائے تھے لیکن (ن) لیگی امیدوار کی کامیابی کو مولانا احمد لدھیانوی نے چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا تھا تاہم شیخ وقاص اکرم کے والد نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ