ہیڈلائنز


پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے نواز حکومت مخالف حکمت عملی تیار کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فون کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اداروں کی نجکاری سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف نے تیل کی قیمتوں اور قومی اداروں کی نجکاری کے معاملے پر اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ آج باقاعدہ ملاقات بھی کریں گے جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے باقاعدہ ریکوزیشن بھی جمع کرائی جائے گی۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ