ہیڈلائنز


نیپرا نے بجلی 3 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کی پیداواری قیمت 8 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی تھی تاہم مختلف ذرائع سے پیدا کی گئی بجلی کی اوسط لاگت 4 روپے 26 پیسے فی یونٹ رہی۔ جس پر نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق صارفین کو جنوری کے بلوں میں کیا جائے گا تاہم کے الیکٹرک اور لائف لائن صافین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ