ہیڈلائنز


نواز حکومت کا پی آئی اے کے ہڑتالی لازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی جب کہ جو ملازمین ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے انہیں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ادارے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا جب کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فرائض انجام دینے والے پی آئی اے کے ہیروز ہیں جنہیں جلد خوشخبری ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ