ہیڈلائنز


حکومت کو کراچی میں قتل و غارت کا حساب دیناہو گا,شاہ محمود قریشی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (روزنامہ بشارت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو کراچی میں قتل و غارت کا حساب دینا ہو گا، پرویز رشید نے کل کہا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے پر کاٹ دیں گے اور آج ہم نے دیکھ کہ پر کاٹ دیئے گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملازمین پر گولیاں برسانے کی اجازت کون سا معاشرہ دیتا ہے۔ روزگار بچاتے بچاتے ملازمین جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاٹھی چارج اور گولیاں برسانے کا ذمہ دار کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو کوئی ریلیف نہیں دے رہی۔ کسی قیمت پر پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا تھا کہ ملازمین احتجاج کا خیال اپنے ذہن سے نکال دیں اور احتجاج کرنے والوں کے پر کاٹ دیں گے، آج ہم نے دیکھا کہ احتجاج کرنے والوں کے پر کاٹ دیئے گئے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ