ہیڈلائنز


تحریک انصاف کا 6 فروری کو نواز حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے خلاف 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، گیس پر اضافی ٹیکس اور غیر شفاف نجکاری پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف پیٹرول کی قیمت میں کم کمی کے خلاف ملک گیر مظاہرے کرے گی جب کہ قومی مفادات کونسل کو اعتماد میں لیے بغیر اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اور گیس پر ٹیکس لگانے سمیت کسانوں اور ورکرز پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اس لیے تحریک انصاف ان تمام مظالم کے خلاف احتجاج کرے گی۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ